افریقی ملک موزمبیق کی اہم بندرگاہ پر داعش کا قبضہ،55فوجی ہلاک

داعش نے اس بندرگاہ پر حملے میں آرپی جی سیون ا استعمال کیا اور ایک بحری جہاز پر بھی فائرنگ کی،90فوجی زخمی

جمعہ 14 اگست 2020 12:53

ماپوتو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) دولت اسلامیہ (داعش)نے افریقی ملک موزمبیق ی ایک اہم بندرگاہ پر قبضہ ر لیا ہے جبکہ لڑائی میں 55 فوجی ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے ے مطابق موزمبیق کے فوجی حکام نے اعلان کیا کہ داعش نے قدرتی گیس سے مالامال مویمبوا دا پریا بندرگاہ پر قبضہ کر لیا۔موزمبیق کے فوجی حکام نے کہاکہ داعش نے اس بندرگاہ پر حملے میں آرپی جی سیون ا استعمال یا اور ایک بحری جہاز پر بھی فائرنگ کی۔ مویمبوا دا پریا موزمبیق ی سیال ویڈ گیس کی تنصیبات والے علاقے جزیرہ نما افونگی سے 80 لومیٹر سے بھی کے فاصلے پر ہے اور اس پرقبضہ کر لیا گیا ہے۔