دنیا بھر میں کوروناسے مرنے والوں کی تعدادسات لاکھ58ہزار تک پہنچ گئی

ْیورپ اور باقی دنیا میں مہلک وائرس کے کیسز میں کمی ،برازیل،میکسیکو،پیرو سب سے زیادہ متاثر

جمعہ 14 اگست 2020 12:53

دنیا بھر میں کوروناسے مرنے والوں کی تعدادسات لاکھ58ہزار تک پہنچ گئی
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی، وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈائون لگا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل میں مزید 13 سو ایک، امریکا میں 1284 اور بھارت میں ایک ہزار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں مزید 737، کولمبیا میں 308 اور ایران میں 174 افراد جان سے گئے۔

روس میں 124، سعودی عرب 34، بنگلہ دیش 44، بولیویا 66، رومانیہ میں 53 افراد لقمہ اجل بنے۔ گوئٹے مالا میں 29 اور ہنڈراس میں 18 افراد کورونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہوئے۔یورپ اور باقی دنیا میں مہلک وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ لاطینی امریکا کے ممالک برازیل، میکسیکو اور پیرو سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔