سعود ی عرب میں بدبخت بیٹے نے سفاکی کی انتہا کر ڈالی
نجران کے علاقے میں نوجوان نے والد کونیند کی حالت میں ذبح کر ڈالا
محمد عرفان جمعہ 14 اگست 2020 13:28
(جاری ہے)
یہ شرمناک واردات انجام دینے کے بعد نوجوان جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
تاہم پولیس کو جب اس واقعے کا پتا چلا تو مفرور نوجوان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندرگرفتار کر لیا۔ اس واقعے نے اہل علاقہ پر خوف و ہراس کی فضا طاری کر رکھی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق مرنے والے بزرگ انتہائی شریف النفس اور تمیز دارشخص تھا۔ جس کا کبھی کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ اہل علاقہ نے گرفتار ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مکہ مکرمہ میں ایک نوجوان نے اپنی والدہ کی گردن کاٹ دی تھی اور پھر جائے واردات سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزم کو اس وقت پکڑاجب وہ ایک بازار میں سے پیدل گزر رہا تھا۔ اہل محلہ کے مطابق والدہ اپنے بیٹے کا بہت خیال رکھتی تھی، تاہم اس کا نوجوان بیٹا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور پہلے بھی ایک مقدمے میں چند ماہ جیل میں گزار کر آیا تھا۔ والدہ کے بار بار سمجھانے پر بھی جرائم پیشہ نوجوان اپنی حرکات سے باز نہ آیا، بلکہ اُلٹا اپنی جنم دینے والی ماں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.