برطانیہ کا قرنطینہ ضوابط میں مزید سختی کا اعلان

جمعہ 14 اگست 2020 14:00

برطانیہ کا قرنطینہ ضوابط میں مزید سختی کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے فرانس، نیدرلینڈز اور مالٹا کے سفر سے لوٹنے والے افراد کے لیے دو ہفتے کے لازمی قرنطینہ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شًیپس نے کہا ہے کہ برطانیہ کہیں سے بھی کورونا کے نئے انفیکشن کیسز درآمد کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

سپین کے بعد برطانیہ یورپ کا دوسرا ملک ہے، جس نے اپنے ہاں قرنطینہ کے سخت ضوابط نافذ کیے ہیں۔ فرانس برطانوی باشندوں کا سیاحتی سفر کا دوسرا پسندیدہ ترین ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فرانس میں اس وقت تقریباً پانچ لاکھ برطانوی شہری موجود ہیں۔ پیرس میں فرانسیسی حکومت نے اس برطانوی فیصلے کو باعث افسوس قرار دیتے ہوئے جوابی اقدام کا اعلان کیا ہے۔