وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے 7ملزمان گرفتار کر لیا، مقدمات درج

جمعہ 14 اگست 2020 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) وفاقی پولیس نے بھرپور کارروائی کر کے جرائم پیشہ افراد کے 7ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں،گزشتہ روز ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول، مارگلہ و رمنا پولیس کی رات گئے منشیات فروشوں,شراب فروشوں و آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جس کے نتیجہ میں اتس بازی کا سامان فروخت کرنے والے سمیت چرس ،شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے 1420 گرام چرس،شراب، الکوحل اور آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا،گرفتار ہونیوالوں میں ظاہرخان,رشید,حفیظ الرحمان،وحید,طلعت,شعبان علی اور یسین شامل ہیں،ڈی آئی جی آپریشن نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور قبضہ مافیا کے خلاف عام شہریوںکی درخواستوں کو اگر کسی تھانہ کی جانب نظر انداز کیا گیا تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا،۔

ظفر ملک

متعلقہ عنوان :