نامور سعودی شہزادے عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن ترکی السعود انتقال کر گئے

سعودی شاہی عدالت نے شہزادے کے انتقال کی تصدیق کر دی، نماز جنازہ اور تدفین کل دارالحکومت ریاض میں ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اگست 2020 23:59

نامور سعودی شہزادے عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن ترکی السعود ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2020ء) نامور سعودی شہزادے عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن ترکی السعود انتقال کر گئے، سعودی شاہی عدالت نے شہزادے کے انتقال کی تصدیق کر دی، نماز جنازہ اور تدفین کل دارالحکومت ریاض میں ہوگی۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نامور شہزادے کا انتقال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سعودی رائل کورٹ کی جانب سے کی جانے والی تصدیق کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن ترکی السعود انتقال کر گئے ہیں۔ فی الحال ان کے انتقال کہ وجہ معلوم نہیں ہوئی۔ جبکہ مرحوم سعودی شہزادے کی نماز جنازہ کل ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی۔ کل ریاض میں ہی ان کی تدفین بھی ہوگی۔ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔