برآمدی منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے بین الاقوامی سطح پر طلب میں کمی

ہفتہ 22 اگست 2020 14:44

برآمدی منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے بین الاقوامی سطح پر طلب میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) برآمدی منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے بین الاقوامی سطح پر طلب کم ہوئی ہے۔مستقبل میں بر آمدات کا انحصار بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب پر کووڈ19- کے اثرات پرمنحصر ہوگا۔ لاہور سکول آف اکنامکس کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی برآمدی صنعت نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ان کی برآمدی منصوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا تاہم بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب اور بعض مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

سروے کے دوران لاہور، کراچی ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں کپڑے، کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی تیار کرنے والی 130صنعتوں سے اس حوالے سے اعدادوشمار اکھٹے کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ سروے کووڈ19- کے ابتدائی تین ماہ مارچ تا مئی 2020ء کے دوران کیا گیا ۔ سروے نتائج کے مطابق 58 فیصد صنعتوں نے کہا کہ ان کی مصنوعات کی قیمتوں میں اس دوران کوئی اضافہ نہیں ہوا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے برآمدات شدید متاثر ہوئیں اور75فیصد صنعت کاروں نے کہا کہ ان کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26فیصد صنعتوں نے قیمتوں میں اضافہ رپورٹ کیا ہے۔ درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی دو تہائی اکثریت اور50 فیصد چھوٹی اور بڑی صنعتوں نے کہا کہ ان 3ماہ کے دوران برآمدی مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا۔ سروے کے مطابق اس دوران برآمدات میں کمی کا بنیادی سبب سفری مشکلات کو قرار دیا گیا ہے۔