لیڈی ڈیاناکا23برس بعد بھی کروڑوں دلوں پر راج قائم

اگست 1997 کو حادثے میں چل بسیں تاہم ان کی پرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد ر کھی جائیں گی

پیر 31 اگست 2020 13:35

لیڈی ڈیاناکا23برس بعد بھی کروڑوں دلوں پر راج قائم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) بھولی بھالی صورت، پرکشش شخصیت کو دنیا سے گزرے 23برس بیت گئے لیکن لیڈی ڈیانا کی یاد یں نہ مٹ سکی،برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا آج بھی کروڑوں دِلوں پر راج کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیڈی ڈیانا پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں، 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی، ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے 16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی تھی۔شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں تاہم ان کی پرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد ر کھی جائیں گی