
زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ
حجم 19.842 ارب ڈالر ہو گیا، ذخائر میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالرز کی قیمت میں مزید کمی ہونےکا امکان
جمعہ 4 ستمبر 2020 12:40

(جاری ہے)
21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.640 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.081 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے ملکی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔
گزشتہ چند روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.88روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر166.18روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت166.50روپے سے گھٹ کر166.40روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے برقرار رہی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.