برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدی کے لیے 15 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

پیر 7 ستمبر 2020 11:50

برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدی کے لیے 15 اکتوبر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے 15 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین تجارتی مذاکرات کا 8 واں دور رواں ہفتے لندن میں شروع ہونا ہے۔ برطانیہ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈیوڈ فراسٹ نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ برطانیہ تجارتی مذاکرات کے لیے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز تجارتی مذاکرات کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی یونین رواں سال کے اختتام تک تجارتی مزاکرات کو طول دینے سے متعلق غور کر رہا ہے تو اس معاملے کو طول دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور 15 اکتوبر کے بعد انہیں نہیں لگتا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ یا کسی دوسرے شہر کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے کوئی محصولات نہیں چاہتا جس کے برطانیہ پر بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تجارتی مذاکرات طے نہیں ہوتے برطانیہ اس کے لیے تیار ہو گا کیونکہ ہمارا اپنے قانون، اصولوں اور ماہی گیری نظام پر مکمل کنٹرول ہے، ہمیں دنیا کے ہر ملک کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے یورپیئن دوستوں کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ہمارے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے لیکن آزاد تجارتی معاہدے کی شرط کے بغیر ایسا ممکن نہیں ہے۔