بڑے بورڈز کی طاقت و دولت کی بڑھتی ہوئی ہوس عالمی کرکٹ کیلئے خطرہ بن گئی
بگ 3 کوچیئرمین شپ نہ دی توکوئی اور’آپشن‘ دیکھیں گے،ہمارے لیے آئی پی ایل اورباہمی سیریز ہی کافی ہیں:بی سی سی آئی آفیشل
ذیشان مہتاب منگل 8 ستمبر 2020 11:35
(جاری ہے)
بھارت سمیت بڑے بورڈز چاہتے ہیں کہ سادہ اکثریت پر چیئرمین بنادیا جائے مگر پاکستان و کچھ دیگر ممالک دو تہائی اکثریت کے حق میں ہیں۔
ایک بھارتی اخبار کے مطابق بی سی سی آئی آفیشلز کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ ایڈمنسٹریشن کو تاوان کیلیے یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی بورڈ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہے کہ ہم خود کفیل اور ہماری آمدنی آئی پی ایل و باہمی سیریز سے ہوجاتی ہے لیکن جن کا انحصار آئی سی سی پر ہے وہ کیا کریں گے، اگر کسی ایک امیدوار کے حق میں 17 میں سے 6 ووٹ پڑے اور باقی امیدوار ان سے کم ووٹ لیں تو پھر انھیں چیئرمین بنا دینا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انگلش بورڈ نے بھی موجودہ صورتحال کو کرکٹ کی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک ایسے چیئرمین کی ضرورت ہے جو کھیل کی عالمی اکانومی کو آگے کی جانب لے جا سکے۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ اس وقت آئی سی سی میں آدھے درجن سے بھی کم ممبر بحران کے ذمہ دار ہیں، آفیشل نے کونسل کے عبوری چیئرمین عمران خواجہ کے بارے میں کہا کہ موجودہ سربراہ کا تعلق ایسے ملک (سنگاپور) سے ہے جو ٹاپ گریڈ کرکٹ ہی نہیں کھیلتا، انھوں نے مثال دی کہ کیا کبھی جنوبی ایشیا سے کسی کو فیفا یا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا چیئرمین بنایا جاسکتا ہے، کیا ایسی کوئی چیز مغربی ممالک قبول کریںگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.