ہانگ کانگ میں اختیارات کی علیحدگی کا کبھی وجود نہ تھا، چین

بدھ 9 ستمبر 2020 10:15

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) چین کی حکومت نے ہانگ کانگ میں اختیارات کی علیحدگی سے متعلق وہاں کی منتطمِ اعلیٰ کیری لیم کے حالیہ بیان کی حمایت کی ہے۔ کیری لام نے کہا تھا کہ شہر کے سیاسی نظام میں انتظامی، قانون سازی اور عدالتی شاخوں کے مابین اختیارات کی کوئی علیحدگی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ انتظامی شاخ ہانگ کانگ میں قانون ساز اور عدالتی شاخوں پر اختیار رکھتی ہے۔

سٹیٹ کونسل کے دفتر برائے ہانگ کانگ اور مکاؤ اٴْمور کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامی، قانون سازی اور عدالتی اختیارات سمیت ہانگ کانگ کی اعلیٰ سطحی خودمختاری مرکزی حکومت کی عطا کردہ ہے۔ اٴْنہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ابھی تک مخصوص اختیارات مرکزی حکومت کے پاس ہیں جو قومی حاکمیت کو منظم کرتے ہیں زور دیا کہ ہانگ کانگ میں اختیارات کی علیحدگی کا کبھی وجود نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :