کسی ورکر کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، سی ای او

جمعرات 10 ستمبر 2020 19:23

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ریٹائر ہونے والے ورکرز کے واجبات کی بلا تاخیر ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ریٹائر ہونے والے سینٹری سپروائزر سائمن کو لیو ان کیش منٹ سمیت تمام واجبات ادا کردئیے گئے ہیں۔سی ای او عبدالطیف خان نے واجبات کا چیک سائمن کے حوالے کیا۔ منیجر پروکیورمنٹ علیم خان اور فنانس اور ایڈمن کے منیجرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عبدالطیف خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے جو ورکرز ریٹائر ہوں گے انہیں بروقت واجبات ادا کئے جائیں گے۔کسی ورکر کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ دوران سروس وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں کو کمپنی بروقت ملازمت دے رہی ہے،جن ورکرز نے اس شہر کی خدمت کی ہے ان کے بچوں کے روز گار کا وسیلہ کمپنی بنے گی۔سی ای او نے کہا کہ ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔