کویت میں بھائی نے حاملہ بہن کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا
پہلے حملے میں بہن بچ گئی تو سنگدل بھائی نے ہسپتال کے اسٹاف کا حلیہ اپنا آئی سی یو میں پڑی زخمی بہن کو قتل کر ڈالا، ہولناک واردات کی ویڈیو وائرل
محمد عرفان جمعہ 11 ستمبر 2020 14:28
(جاری ہے)
پولیس نے مفرور نوجوان کی تلاش شروع کر دی ۔ تاہم جب مفرور ملزم کو پتا چلا کہ اس کی بہن ہلاک نہیں ہوئی بلکہ الکبیر ہسپتال میں شدید زخمی ہے تو یہ سنگدل بھائی دوبارہ ہسپتال گیا اور سٹاف کا لباس پہن کر آئی سی یو میں گھس کر بہن کو گولیاں مار کر ابدی نیند سُلا دیا۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ایک نوجوان الکبیر ہسپتال کے عقبی دروازے سے داخل ہو کر آئی سی یو وارڈ میں گیا اور وہاں شدید زخمی حالت میں پڑی بہن کو دوبارہ گولیاں مار کر فرار ہو گیا ۔ملزم کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام شدید مشتعل ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر ہسپتال بھی مریضوں اور زخمیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو باقی جگہوں کا کیا حال ہو گا۔ ظالم بھائی کے ہاتھوں مرنے والی فاطمہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے دو سال پہلے کسی اور قبیلے کے فرد سے شادی کر لی تھی جس پر شروع میں ہماری کچھ ناراضگی تھی جو وقت کے ساتھ ختم ہو گئے۔ تاہم میرا ایک بیٹا اس فیصلے کو قبول نہیں کر پایا تھا۔ اس نے کئی بار فاطمہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جسے اس نے بالآخر پورا کر دیا۔ سوشل میڈیا پرصارفین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو سخت سزا سُنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں کسی غیرمتعلقہ شخص کا پہنچ جانا خطرناک امر ہے حالانکہ وہاں ڈاکٹروں اور نرسوں کے سوا کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوتی- ایک مسلح شخص کا وہاں گھس کر واردات کرنا اور فرار ہوجانا سنگین معاملہ ہے- پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.