سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے فیس جمع کرا دی

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:14

سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے فیس جمع کرا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کے لیے فیس جمع کرا دی ، فیس کا چیک جمع نہ کرانے کی وجہ سے ان کی اپیل واپس کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سلیم ملک کا دوسرا جواب بھی مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپیل کرنے کا آپشن استعمال کیا۔سلیم ملک کی اپیل کی سماعت ایڈجیوڈیکٹر کریں گے،جن کی تقرری آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔