کیمرون میں خود کش حملہ، 6 افراد ہلاک

اتوار 13 ستمبر 2020 10:05

یوانڈے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) کیمرون کے انتہائی شمال میں واقع جیلووڈ میں ایک خودکش حملہ میں کم از کم 6 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی عہدیداروں نے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی حکمران اور اس کی اہلیہ اس حملے میں مارے گئے ہیں۔ مقامی صحافی ڈیرو محمد کے مطابق بوکو حرام نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ انہوں نے کہا ’’خودکش بمبار نے خود کو مقامی حکمران ، اس کی اہلیہ اور دوستوں کے سامنے بم اڑالیا۔ خوش قسمتی سے، کچھ لوگ بچ گئے۔ حملہ آور بھی اس واقعے میں ہلاک ہوگیا۔