صحابہ و اہل بیت کے خلاف معمولی سی توہین بھی برداشت نہیں کی جا سکتی، پاکستان خلافت راشدہ کے فیضان کا ثمر ہے، محمد اشرف آصف جلالی

جمعرات 17 ستمبر 2020 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2020ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے اسیر سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالی عنھم کے خلاف معمولی سی توہین بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان خلافت راشدہ کے فیضان کا ثمر ہے۔ایک فرقے کی طرف سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کے خلاف مسلسل زبان درازی ایمان اور پاکستان کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

المیہ یہ ہے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم کے گستاخ حکومت کی بغلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ کچھ عناصر حکومت کو فرقہ وارانہ فسادات کی گلی میں بند کرنا چاہتے ہیں۔حق کی خاطر قیدوبند کی صعوبتیں علماء حق کی روشن تاریخ کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا میری گرفتاری سے ملک بھر میں ناموس صحابہ اور عظمت اہل بیت رضی اللہ تعالی عنھم کے تحفظ کیلئے بیداری اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے۔کارکنان پرامن اور پر عزم طریقے سے حق کا پرچم بلند رکھیں۔