اسلام آباد ہائی کورٹ کا راجہ نعیم اکبر کی بطور سیکرٹری قانون و انصاف تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس ، اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:21

اسلام آباد ہائی کورٹ کا راجہ نعیم اکبر کی بطور سیکرٹری قانون و انصاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجہ نعیم اکبر کی بطور سیکرٹری قانون و انصاف تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے 20 اکتوبر کو طلب کر لیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈوکیٹ نثار علی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق سینئر کنسلٹنٹ کو سیکرٹری قانون و انصاف کا چارج دیا جانا خلاف قانون ہے ،راجہ نعیم اکبر کی تعیناتی نیب قانون کے تحت اختیارات کے غلط استعمال میں آتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ راجہ نعیم اکبر کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ، راجہ نعیم اکبر کو کیس کے حتمی فیصلے تک کام سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت قانون اور نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :