بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں نے 2018میں کتنا ٹیکس جمع کروایا

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:11

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں نے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں نے 2018میں کتنا ٹیکس جمع کروایا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار 69لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دینے والے صوبے کے سب سے زیاد ہ ٹیکس دینے والے سینیٹر ،مولانا عبدالواسع 16لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کرنے کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن قومی اسمبلی ، اکبر آسکانی 1کروڑ سے زائد ٹیکس دینے کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن صوبائی اسمبلی رہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری کردہ پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2018کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے 13لاکھ 63ہزار 414روپے ، سینیٹرز احمد خان نے 10لاکھ 12سو 87روپے ،انوار الحق کاکڑ نے 11265،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی 226415،مرحوم حاصل بزنجو نے 341161،کہدہ بابر نے 4339،مولانا عبدالغفور حیدری نے 321049،کہد ہ اکرم دشتی نے 5632،،عثمان کاکڑ نے 239097،سردار شفیق ترین نے 55500،سرفراز بگٹی نے 1611005،آغا شاہ زیب درانی نے 861245،میر کبیر احمد محمد شہی نے 1538057،طاہر بزنجو نے 4339،نصیب اللہ بازئی نے 11265،کلثوم پروین نے 216800،ڈاکٹر اشوک کمار نے 6998283روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 32ہزار روپے، ارکان قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے 1648500 روپے ، اسرار ترین نے 17500،خالد مگسی 208348، سردار اختر مینگل نے 1324375روپے ٹیکس ادا کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 48لاکھ 8ہزار 948روپے ،اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے 1188800،وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے 1956روپے ،مشیر فشریز اکبر آسکانی نے 1کروڑ 18لاکھ 63ہزار 470روپے، صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے 10لاکھ 62ہزار 575،صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے 400روپے، ارکان اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری نے 83لاکھ 20ہزار 23روپے ، نواب اسلم رئیسانی نے 71ہزار 685 جبکہ بشری رند نے 7ہزار روپے ٹیکس اداکیا ۔قومی و صوبائی اسمبلی کے بعض ارکان کی نام فہرست میں موجود نہیں تھے ۔