20 بچوں کے آنے پر ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا تو 100 بچوں پر کیسے ہوگا، سعید غنی
وفاقی وزیر تعلیم ناراض ہیں، ان کو حالات سے آگاہ کردیا ہے، سکولوں میں محدود تعداد میں بچوں کو بلانے کا مقصد ایس اوپیز کا جائزہ لینا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:59
(جاری ہے)
اگر محدود تعداد میں بچوں کے اوپر بھی ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں ہو رہا تو تعداد بڑھنے پر کیسے عملدرآمد ہوگا۔
ابھی اس وقت صرف نویں اور دسویں جماعت کے بچے اسکولز جا رہے ہیں۔ سعید غنی نے بتایا کہ تعلیمی ادارے28 ستمبر سے کھولنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر تعلیم ناراض تھے کہ ان سے پہلے رابطہ نہیں کیا گیا۔ میں نے ان سے بعد میں رابطہ کیا جبکہ دوسرے مرحلے پر کلاسز کو مئوخر کرنے کا مقصد ایس او پیز پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔ ان کو بتایا کہ اگر20 بچے آنے پر ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا تو 100پر کیسےہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں 5 ہزارٹیسٹ میں سے 91 مثبت آئے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے حیدرآباد میں گرلز سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا سے چھٹکارا پانا ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ طلبہ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے کوئی بھی فیصلہ وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں لیا جائے گا۔ 6 ماہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کا بہت نقصان ہوا اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مکمل احتیاط کے ساتھ کیا گیا لہٰذا اب اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔ ہمارے 90 فیصد سرکاری اور کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کے پاس آن لائن ٹیچنگ کی سہولیات نہیں اور جب ان اداروں کو بند کریں گے تو بیشتر طلبہ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ تعلیم کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے جس کے ازالے میں سالوں لگ سکتے ہیں جب کہ صحت ایک ترجیح ہے اس لیے اس عنصر کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.