پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی کے بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف

ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:49

پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی کے بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی کے بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔سی ڈی اے اورایم سی آئی نے سرکاری اراضی پرقبضے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی جس میں پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا بنی گالا میں سرکاری اراضی پرقبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرسے سرکاری اراضی واگزارکرالی گئی ہے۔ اورنگزیب اورکزئی نے سرکاری اراضی پر تالاب، دیواریں، سڑک اور سیڑھیاں بنائیں، پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے پودے لگانے کی اجازت لے کرسرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرسینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :