شاہدسونونے پاکستان فیشن سیزن 5 کے لیئے نیا گانا ریکارڈ کروادیا

وہ ہر فیشن سیزن میں پرفارم کرچکے ہیں اور اس سیزن 5 کے لیئے انہوں نے کچھ خاص تیار کیا ہے جسے ان کے پرستار بے حد پسند کریں گے۔شاہد سونو

پیر 21 ستمبر 2020 13:32

شاہدسونونے پاکستان فیشن سیزن 5 کے لیئے نیا گانا ریکارڈ کروادیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ شاہدسونونے پاکستان فیشن سیزن5 میں پرفارم کرنے کے لیئے نیا گانا تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد سونویکم اکتوبرکو مقامی ہال میں منعقد کیئے جانے والے سپر سٹارپروڈکشن کے پاکستان فیشن سیزن 5 میں پرفارم کرنے کے لیئے تیار ہیں اس کے لیئے انہوں نے گذشتہ روز اپنا نیا بھنگڑا ریکارڈ کرلیا اس بھنگڑے کی شاعری ملک آصف شہزادنے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران شاہدسونونے بتایاکہ وہ سپر سٹار پروڈکشن کے ہر فیشن سیزن میں پرفارم کرچکے ہیں اور اس سیزن 5 کے لیئے انہوں نے کچھ خاص تیار کیا ہے جسے ان کے پرستار بے حد پسند کریں گے۔شاہد سونوکا کہنا تھا کہ سپرسٹار پروڈکشن کی سی ای او امسا ء چوہدری اور آرگنائزر فرحان بابا نے ہمیشہ فیشن کی ترویج کے لیئے کام کیا ہے ان کے ہر فیشن شومیں معروف برانڈز اپنے ملبوسات لانچ کرتے ہیں اور ماڈلز اپنی ریمپ واک کے جلوے بکھیرتی ہیں اور ان کا یہ سیزن 5 اپنی کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں وہ اس سیزن کی کامیابی کے لیئے بھی دعاگوہیں۔

متعلقہ عنوان :