پاکستان سمیت دنیا بھر میں الزائمرکے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 5کروڑ ہے ‘ذہنی تناﺅ اور مشینی انداززندگی اب تک سامنے آنے والی وجوہات میں نمایاں ہیں.رپورٹ
میاں محمد ندیم منگل 22 ستمبر 2020 11:11
(جاری ہے)
خاص طور پر 60 سے 70 برس کی عمر کے افراد اس کی لپیٹ میں جلد آجاتے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں حافظے یعنی یادداشت کی کمزوری کو بڑھاپے کی علامت سمجھا جاتا ہے جس کے باعث اسے بہت زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی، حالانکہ یہ ایک دماغی مرض ہے، نہ کہ بڑھاپے کی بیماری ہے. جہاں تک الزائمر کی وجہ کا تعلق ہے تو اس ضمن میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال مرض میں مبتلا ہونے کی درست وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم اب تک جو تحقیقات ہوئی ہیں، ان کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی، ذیا بطیس، فالج، نیند کی کمی اور سردرد کی ادویہ اور صحت مندانہ سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے.
علاوہ ازیں، نوجوانوں میں دیر سے سونا، جاگنا، متوازن غذا استعمال نہ کرنا اور جسمانی و ذہنی سرگرمیوں سے دوری حافظے کی کمزوری کا سبب بن سکتی ہے، تو بعض کیسز میں مستقل افسردگی، مایوسی، تنہائی اور ذہنی تناﺅ کے نتیجے میں بھی قوّت یادداشت جلد متاثر ہوجاتی ہے‘اسی طرح بلندفشارِ خون بھی الزائمر کا باعث بن سکتا ہے، کیوں کہ مستقل خون کا دباﺅ بڑھے رہنے کے باعث خون دماغ کی رگوں میں جم جاتا ہے جس کے باعث دماغ اپنے افعال درست طور پر انجام نہیں دے پاتا، تو نتیجتاً یادداشت کمزور ہوجاتی ہے، جبکہ بے صبح اٹھ کر سر درد ہونا، بوجھل پن محسوس ہونا، سوتے میں سانس پھولنا، خرّاٹے لینا بھی قوّتِ یادداشت کی کمزوری کی واضح علامات اور وجوہ ہوسکتی ہیں. الزائمر کی ابتدائی علامات میں شخصیت میں تبدیلی، یادداشت میں کمی اور روزمرّہ امور انجام دینے میں دشواری محسوس ہونا شامل ہیں علامات کی شدّت میں اضافہ ہونے کی صورت میں مریض اپنی ذاتی صفائی ستھرائی، کھانا پینا حتیٰ کہ روز مرّہ معمولات بھی بھولنے لگتا ہے اور اس مرض میں مبتلا افراد معمول کے راستے، حتی کہ اپنے گھر کا پتا تک یا دنہیں رکھ پاتے. حافظے میں اس قدر کمی واقع ہوجاتی ہے کہ قریبی رشتے داروں کے چہرے اور نام تک یاد نہیں رہتے اس صورت میں مریض کا بہت زیادہ خیال رکھا جائے علاوہ ازیں، چڑچڑاپن، ڈیپریشن اور ماحول سے بے زاری یا لاتعلقی جیسی علامات بھی ظاہر ہونے لگتی ہیں‘اِس مرض کی تشخیص کے لیے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی ، پیٹ اسکین کے علاوہ مریض اور اہل خانہ سے معلومات حاصل کی جاتی ہے ‘ ایسی موثر ادویہ دستیاب ہیں، جن کا استعمال مریضوں کے لیے روزمرہ زندگی کے معاملات آسان کر دیتا ہے تاہم، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا ہرگز استعمال نہ کی جائے. اس کے علاوہ سماجی سرگرمیاں بھی مریض کی ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں الزائمر سے متاثرہ مریض چونکہ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوجاتے ہیں، لہٰذا ان کے نفسیاتی مسائل کا علاج بھی ہونا چاہیے، تاکہ انہیں ایک کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے اِس مرض سے محفوظ رہنے کے لیے متوازن غذا استعمال کی جائے، خاص طور پر سبزیوں اور سلاد کا زیادہ استعمال کریں، ورزش کو اپنا معمول بنالیں، تمباکو نوشی سے اجتناب برتیں، دماغی نشوونما کے لیے مطالعہ اور ایسی سرگرمیاں اپنائی جائیں، جن سے دماغ متحرک رہے. ہمارے ملک میں چونکہ 60 سال سے زائد عمر کے تقریباً 10فیصد افراد حافظے کی کمزوری کا شکار ہیں، تو ابتداءہی میں مرض کی تشخیص بہت ضروری ہے واضح رہے کہ جو افراد زیادہ سوچ بچار، دماغ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور باقاعدہ ورزش کو معمولات میں شامل رکھتے ہیں، ان میں اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر پائے جاتے ہیں.مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.