اے ڈی کمشنر ون دادو کا22 سالہ بیٹا کروڑوں کی جائیداد کا مالک،،ایف بی آر نے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا

بیٹے کو جائیداد اسکی ماں نے دی،مخالفین الزامات لگارہے ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون دادونذیر احمد سومرو

منگل 22 ستمبر 2020 13:53

اے ڈی کمشنر ون دادو کا22 سالہ بیٹا کروڑوں کی جائیداد کا مالک،،ایف بی ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع دادو کا22 سالہ بیٹا کروڑوں روپے کی جائیدادکامالک نکلا۔ایف بی آر نے اے ڈی سی ون کے خلاف جانچ پڑتال کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ایف بی آر کے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ریونیو کا افسر بے نامی جائیدا کا حامل ہے جس نے اپنے بیٹے کے نام پر بھی کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع دادو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون دادو نذیر احمد سومرو خود توکروڑوں روپے مالیت کے حامل ہیں،اس ضمن وہ ایف بی آر کراچی کے ریڈار پر ہیں لیکن ان کا 22 سالہ بیٹا ارسلان احمد بھی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا حامل ہے۔ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق اے ڈی سی ون دادو نذیر احمد سومرو نے 18 فروری 2017کو اپنے 19سالہ بیٹے ارسلان کا نام ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرایا اور اسی برس بیٹے کے نام پر 4کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار 865 روپے کی مالیت کے اثاثے ڈکلیئر کیے۔دوسری جانب ضلع دادو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نذیر احمد سومرو نے بتایاکہ بیٹے کو جائیداد اسکی ماں نے دی،مخالفین الزامات لگارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :