ڈین فیکلٹی آف مکینیکل، کمیکل اینڈ انڈسیڑیل انجینئرنگ کی زیر صدارات انجینئرنگ یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کا77واں اجلاس

بدھ 23 ستمبر 2020 15:55

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اکیڈیمک کونسل کا 77واں اجلاس گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعزیز عرفان ، ڈین فیکلٹی آف مکینیکل، کمیکل اینڈ انڈسیڑیل انجینئرنگ کی زیر صدارات منعقد ہوا۔ اجلاس کے ممبران نے مختلف تعلیمی امورکا جائزہ لیا۔

اجلاس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس نے جلوزئی کیمپس میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میںپوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف تجاویز پر تفصیلی بحث ہوئی ۔ اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایات کے مطابق انجینئرنگ کے نصاب میں ضروری ردوبدل کی بھی منظور دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس نے پچھلے منعقدہ 76ویں اکیڈیمک کونسل کے سفارشات کی منظوری بھی دی۔ اکیڈیمک کونسل کی سفارشات کو آخری منظوری کیلئے آئندہ منعقد کی جانی والی سنڈیکیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اختر نعیم خان ، ڈین فیکلٹی آف سول، ایگریکلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ ،پروفیسر سید وقار شاہ، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ، ڈین فیکلٹی آف ارکیٹکچر ، الائید سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان کے علاوہ تما م شعبہ جات کے چئیر مین حضرات، کیمپس کوارڈینیٹرز ، ڈائریکٹرز آف سینٹرز اور سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :