فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، زرعی شعبہ کی بہتری، پیداوار میں اضافہ اور شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایکشن پلان پیش کیا جائے
وزیرِاعظم عمران خان کا زرعی پیداوار میں اضافہ اور فوڈ سیکیورٹی کے اقدامات بارے جائزہ اجلاس سے خطاب
بدھ 23 ستمبر 2020 16:58
(جاری ہے)
اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز، مختلف زرعی اجناس کی پیداوار کی موجودہ صورتحال، وزیرِاعظم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام پر پیش رفت ، مختلف اجناس کی پیداوار بڑھانے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی بہتری، پیداوار میں اضافہ اور شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالہ سے مرتب کئے جانے والے میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبوں کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی ایکشن پلان پیش کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے مختلف اجناس کی پیداوار کے تخمینوں کے حوالے سے درست، مستند اور قابل بھروسہ ڈیٹا کے حوالے سے ہدایت کی کہ تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کی معاونت سے وزارت فوڈ سکیورٹی میں نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈیش بورڈ فعال کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے زور دیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول ریسرچ اداروں، یونیورسٹیوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مستحکم اور اس حوالہ سے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے حوالے سے خصوصی اقتصادی زونز پر خاص توجہ دی جائے۔ زرعی اجناس میں پیداواری اضافہ اور زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالہ سے وزیرِاعظم نے دوست ملک چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مہارت اور تعاون کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔ وزیرِاعظم نے ایگرو ایکولوجیکل زونز کو ازسرنو مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ زیتون، دالوں وغیرہ جیسی اجناس جن کی ضروریات درآمد کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں کسانوں کو ایسی اجناس کی طرف راغب کیا جائے اور اس ضمن میں ان کو تمام مطلوبہ معاونت فراہم کی جائے۔مزید زراعت کی خبریں
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.