مصری نوجوان نے دستوں کے ساتھ مذاق میں موبائل فون نگل لیا

7 سال بعد پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا، ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے موبائل فون نکالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 ستمبر 2020 17:39

قاہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 ستمبر 2020ء) ڈاکٹر ایکسرے میں مریض کے پیٹ میں موبائل فون دیکھ کر حیران رہ گئے۔مصری نوجوان نے دستوں کے ساتھ مذاق میں موبائل فون نگل لیا تھا، 7 سال بعد پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا، ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے موبائل فون نکالا۔تفصلات کے مطابق مصر کے شہر قاہرہ میں گزشتہ دنوں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مذاق مذاق میں موبائل فون نگل لیا۔

اٹھائیس سالہ حسن رشاد قریبی دہی علاقے کا رہنے والا ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان سینے اور پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تو اس کا مکمل چیک اپ کیا گیا۔ایکسرے کرنے کے بعد موبائل فون کی موجودگی کا پتہ چلا۔جس پر مریض نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس نے سات مہینے قبل دوستوں کے کہنے پر موبائل فون نکال لیا تھا۔

(جاری ہے)

نوجوان کا خیال تھا کہ قے آنے سے موبائل فون واپس باہر نکل آئے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اس نے اس بات کا ذکر کسی سے نہیں کیا،یہاں تک کہ اپنے اہلخانہ سے بھی اس بات کو چھپائے رکھا کہ اس نے ایک عدد موبائل فون نگل لیا ہے،ایک دن اسے پیٹ میں درد محسوس ہوا۔

پیٹ میں موبائل فون کی موجودگی کے انکشاف کے بعد ڈاکٹرز نے نوجوان کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل آپریشن کیا جو کہ کامیاب رہا۔ڈاکٹرز کی ٹیم نے نوجوان کے پیٹ سے موبائل فون نکال لیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کی قسمت اچھی ہے جو موبائل کی بیٹری پیٹ میں تحلیل نہیں ہوئی۔ورنہ بیٹری کے اندر موجود کاربن کے زہر آلود ہونے کے باعث نوجوان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ مریض کو ابھی اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :