خانیوال، جہانیاں بائی پاس پر عبدالغفور روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری

بدھ 23 ستمبر 2020 17:50

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خصوصی دلچسپی لیکر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے جہانیاں بائی پاس پر عبدالغفور روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام کی منظوری دیدی، سڑک کی تعمیر و مرمت شوگر سیس فنڈ سے کی جائیگی، 2 کلومیٹر سڑک کے منصوبہ پر ایک کروڑ 48 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سڑک کی تعمیر و مرمت سے آمدورفت میں دشواری کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ منصوبہ میں اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :