Live Updates

مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان جماعت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے حوالے سے اختلافات ہیں،

جنوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا، اپوزیشن جماعتیں سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی اکثریت روکنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں، ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 23 ستمبر 2020 22:21

مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان جماعت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے منفی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا، جماعت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے حوالے سے مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات ہیں جس کی وجہ سے شریف فیملی کی سیاست میں واضح خلا دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سینیٹ کے انتخابات ہیں اور اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کی اکثریت کو روکنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں لیکن اپوزیشن کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور اینٹی منی لانڈرنگ قانون سازی کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات