ضلع ہری پور میں کورونا وائرس کے 6 مریض صحت یاب ، کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ضلع ہری پور میں کورونا وائرس کے 6 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں،گزشتہ چوپیس گھنٹے کے دوران کورونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرایسوسی ایشن ضلع ہری پورکے صدر ڈاکٹرحسنین رضا ترابی کاکہناہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کاتعلق درویش،بانڈی منیب، کوٹ نجیب اللہ اورلبناںبانڈی سے ہے جبکہ گذشتہ کئی روزکے دوران ضلع ہری پورمیںکوروناوائرس کاکوئی نیاکیس سامنے نہیں آیالیکن اس کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ کورونا وائرس ختم ہو گیا ہی- اس کاخطرہ تاحال موجودہے، عوام کوچاہئے کہ وہ کوروناکے پھیلائوکوروکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کااستعمال نہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :