متعد د افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پنجاب حکومت نے متعد د افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے شوکت علی کو چیف آفیسر ایم سی ایل لاہور،طاہر خورشید کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور چیئرمین وزیرعلیٰ معائنہ ٹیم کا چارج بھی دے دیاگیا جبکہ سیکرٹری توانائی عامر جان سے سیکرٹری لیبر کا اضافی چارج واپس لیکر سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد قاضی کوسیکرٹری لیبر تعینا ت کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :