خلق خدا کی خدمت کرکے ہی قلب کو سکون دیا جا سکتا ہے ،حافظ محمد قاسم کاکڑ

وہ لوگ ہمیشہ امر رہے ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان کا نام آج بھی زندہ ہے،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:55

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کے سی ای او عزیز احمد جمالی نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت کرکے ہی قلب کو سکون دیا جا سکتا ہے وہ لوگ ہمیشہ امر رہے ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان کا نام آج بھی زندہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم سب لوگ آگے بڑھ کر خلق خدا کے مسائل حل کر کے انھیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور ان کی زندگی مزید آسان بنائی جا سکے بھوکے پیٹ انسانوں کا پیٹ بھرنے والے لوگ ہمیشہ شاد و آباد رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ٹرسٹ کے دسترخوان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی شہری ایکشن کمیٹی تاجر برادری کے نمائندے بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ اور عزیز احمد جمالی نے کہاکہ سائیباں ویلفیئر ٹرسٹ کا ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں قیام ایک خوش آئند اقدام ہے جسے ہم سراہتے ہیں اس عمل سے عوام کو سستے داموں بہترین کھانا فراہم ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں غریب اور متوسط طبقے کو پیٹ بھر کھانا فراہم کرنا ایک بہترین عمل ہے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے تمام مخیر حضرات کو بھی اس قسم کے اقدامات میں آگے آنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غربت کے خاتمے میں حکومت کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا جا سکے ایسے عمل سے ہی غریبوں اور لاچار افراد کے مسائل کا تدارک ہو سکتا ہے زیادہ سے زیادہ غریب اور مظلوم طبقے کی مدد کرکے ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں دنیا میں وہی اقوام سب سے ترقی یافتہ ہیں جنہوں نے اپنے غریب طبقے کے لوگوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے اپنا کردار کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ایک باشعور قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر آگے آنا ہوگا تب جا کر ہم ترقی یافتہ اور باشعور قوم کہلانے کے حقدار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :