ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں دو ماہ کے دوران 14.64 فیصد اضافہ ہوا، آل پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:26

ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں دو ماہ کے دوران 14.64 فیصد اضافہ ہوا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.64 فیصد اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2020ء میں ملک میں 6680 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور6457 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 5573 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور5634 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست 2020ء میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں 11.74 فیصد اضافہ ہوا۔اگست 2020ء میں ملک میں 2,844 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ سال اگست میں 2545 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں فئیٹ، میسی فرگوسن اوراوئنٹ آئی ایم ٹی کے بالترتیب 2034، 4410 اور13 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :