موت کا آنا برحق ،ہمیشہ اچھے کام کرتے رہنا چاہیے،حاجی حنیف طیب

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے خلفائے راشدین مسجد گلشن اقبال میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دنیا سمیٹنے میں اتنے مشغول ہوگئے ہیں کہ ہم یہ بھول گئے ہے کہ ہمیں مرنا بھی ہے۔ ہم حلال وحرام کی تمیز ختم کربیٹھیں ہیں،اسلام یہ کہتا کہ سودحرام ہے سود لینے والا اللہ سے اعلان جنگ کررہاہے ،لیکن پھر بھی ہم سودی نظام میں غرق ہیں۔

نکاح کرنا نبیؐکی سنت ہے،لیکن آج لوگ شادی بیاہ میں فضول رسم ورواج ،گانے ،ڈھول ،دھمال ،آتش بازیاں کرتے ہیں یہ سب کرنا گناہ ہے اس کام میں لگ کرہم اپنا وقت اورپیسا بھی ضائع کررہے ہیں اوراللہ کو ناراض بھی کررہے ہیں۔نبی کریم ؐنے فرمایا ہمیشہ موت کو یادرکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

موت کا آنا برحق ہے،اس لئے ہمیشہ اچھے کام کرتے رہنا چاہیے جو آخرت میں ہمیں نفع پہنچائیں،جیساکہ بھوکوں کو کھاناکھلانا،یتیم ،مسکین، بیواؤں،مستحقین،پریشان حال لوگوں کی مددکے کام کرناچاہیے۔

ابھی ہم کورونا وائر س کی آزمائش سے گزرے ہیں ،کتنے ہی افراداس وباء کی زدمیں آکر اس دنیا سے چلے گئے ہیں ۔ اللہ کا یہ ارشادحدیث قدسی کی شکل میںہے جو میرے بندوں کی مشکلات دُورکرے کااُس کی پریشانیاں میں دُورکروں گا۔ اچھا انسان وہ ہوتا جودوسرے کیلئے آسانیاں پید اکرتا ہے ،اُس کی مشکلات دُورکرتا ہے،اُس کے سکھ دکھ میں ساتھ دیتا ہے۔

لیکن ہم اپنا وقت دنیاداری میں لگ کرگزاررہے ہیں،ایک انسان دوسرے انسان کو نقصان پہنچانے میں لگا ہواہے ایک دوسرے کی جان کے دشمن بنیں ہوئے ہیں۔موبائل چھینے کے نا م پر قتل کر چلے جاتے ہیں۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے بہتر انسان بناچاہیے، عاجزی وانکساری ،نرمی اورخدمت خلق کے جذبے سے اپنی زندگی گزارنی چاہیے ،اسلام جو ہمیں اچھی باتیں سکھاتا ہے ،جیسا کہ کسی یتیم کامال کھانا،بیواؤں سے بدسلوکی سے پیش آنا ،غیبت ،چغل خوری ،جھوٹ بولنا ،چوری،زناکرنا،بدکلامی کرنا،شراب پینا یہ سب گناہ ہیں ،یہ تمام باتیں سنیں کو آپ کو اللہ کے گھر میں اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھنے سے ملتی ہے۔

اللہ سے تعلق قائم کیاجائے علمائے کرام کی مجلس میں بیٹھا جائے ۔اجتماع سے علامہ مولانا کامران قادری نے بھی خطاب کیا ۔