چین بدستور مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں کا ترجیحی مقام ہے، چینی وزارت تجارت

ہفتہ 26 ستمبر 2020 10:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے کہا ہے کہ چین بدستور امریکہ سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک مثالی اور ترجیحی مقام ہے۔گاوفینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ عالمی معیشت تنزلی کا شکار ہے ، اور عالمی سطح پر سرحد پار سرمایہ کاری بھی شدید متاثرہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود ، چین میں غیر ملکی سرمائے کی آمد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے استعمال کا رجحان مجموعی طور پر مستحکم رہا ہے۔ یو ایس چائنا بزنس کونسل کے ایک حالیہ جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سروے میں شریک 83 فیصد کمپنیاں بدستور چین کو دنیا میں سب سے اہم منڈی میں شمار کرتی ہیں ، جو چینی مارکیٹ پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا بھر پوراظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :