ورلڈ کپ 2023 کیلئے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہدف ہے،مصباح الحق
نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ایک آدھ تبدیلی کر کے ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے، انٹرویو
ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:18
(جاری ہے)
ہیڈ کوچ قومی ٹیم نے کہا کہ جیت ٹیم کے لیے ہمیشہ اہم ہوتی ہے، چاہے یہ کسی بھی حریف ٹیم کے خلاف ہو اور اس جیت کیلئے متوازن اور مضوط ٹیم میدان میں اتاریں گے۔
انہوںنے کہاکہ جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفکیشن کیلئے پوائنٹس کا بھی ہم نے زہن میں رکھنا ہے، مستقبل کی پلاننگ، جیت اور پوائنٹس کو ترجیح بنا کر ہم نے کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 کے بعد دو سینئر کھلاڑی تو پہلے ہی دستیاب نہیں تھے، ون ڈے ٹیم تو پہلے تبدیل ہو چکی تھی، نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ایک آدھ تبدیلی کر کے ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ورلڈ کپ 2023 ہماری نظروں میں ہے جو بھی پلاننگ کرنی ہے ورلڈ کپ 2023 کو ذہن میں رکھ کر کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم میگا ایونٹ تک کلیئر مائنڈ کے ساتھ ایک کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں اور اس کے ساتھ ہمارے پاس بیک اپ کھلای بھی ہوں تاکہ ضرورت پڑے تو اسی بیک اپ سے کھلاڑیوں کو لیں، ایک ٹیم کی شکل ہمارے پاس ہو اور میگا ایونٹ سے قبل ہمیں عین وقت پر تبدیلیاں نہ کرنا پڑیں اور نہ ہی کمبی نیشن کا سوچنا پڑے۔مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ جیت کی عادت بنائیں، اس کے علاوہ خود اعتمادی بھی پیدا کرنی ہے، چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد جیت کے تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے، جب ہار شروع ہوئی تو خود پر یقین ختم ہوتا گیا، اب اس یقین کو واپس لانا ہے اور جب جیتیں تو اس تسلسل برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی کچھ ایسا ہوا کہ تسلسل برقرار نہ رہا لیکن مجھے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں تسلسل کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہم نے انگلینڈ میں اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلی ہے لیکن اس میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.