ایران نے کورونا وائرس کے اضافے کی وجہ سے نئے لاک ڈاؤن کی تیاری کرلی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:30

ایران نے کورونا وائرس کے اضافے کی وجہ سے نئے لاک ڈاؤن کی تیاری کرلی
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبائی حکومتوں کو اجازت دی ہے کہ کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کو روکنے کے لئے جہاں ضرورت ہو وہاں لاک ڈاون کر لیا جائے ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے مقامی ٹی وی پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ ضابطے اور نگرانی کو تیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حکومت کی زیرنگرانی کام کرنے والی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے دفاتر پابندیوں اور ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے بارے سفارشات پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزارت صحت کی جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایران میں کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد25ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 439,882 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :