بھارتی حکومت کو جھٹکا‘ شرومنی اکالی دل جماعت کی حکمراں اتحادسے علیحدگی

یہ فیصلہ بی جے پی کے ہٹ دھرم رویے، کسانوں اور سکھوں کے مسائل پر وفاقی حکومت کی بے حسی کے نتیجے میں کیا گیا ‘سُکھ بیر سنگھ بادل

اتوار 27 ستمبر 2020 11:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) بھارت میں کسانوں سے متعلق متنازع قانون کی منظوری پر سکھوں کی جماعت شرومنی اکالی دل نے احتجاجاً بھارتی حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی۔ پارٹی صدر سٴْکھ بیر سنگھ نے کہا کہ شرومنی اکالی دل زراعت سے متعلق قانون سازی پر اتحاد سے الگ ہوئی، بھارتی حکومت نے فصلوں کو قانونی تحفظ دینے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھوں کی جماعت شرومنی اکالی دل کے صدر سٴْکھ بیر سنگھ بادل نے کہا کہ شرومنی اکالی دل این ڈی اے کا حصہ نہیں رہ سکتی، پارٹی کا یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہٹ دھرم رویے، کسانوں اور سکھوں کے مسائل پر وفاقی حکومت کی بے حسی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔سٴْکھ بیر سنگھ کا کا کہنا تھا کہ بھارت بھر میں کسان زراعت سے متعلق قانون سازی پر احتجاج کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ شرومنی اکالی دل ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی تھی۔

متعلقہ عنوان :