وزیراعظم عمران خان احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بدعنوان ملزمان کا ٹولہ ریلیف لینے کیلئے اکٹھا ہوا ہے: شہزاد اکبر
حکومت نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرے گی، مشیر برائے احتساب کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو
اتوار 27 ستمبر 2020 20:10
(جاری ہے)
شہزاد اکبر نے کہا کہ لوٹ مار کا بڑا حصہ نواز شریف کو ملتا تھا اسلئے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے الگ سے اپنی لوٹ مار کا بازار گرم کیا، سلمان شہباز اکیلے ساڑھے تین ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہیں بھی واپس بلانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین کہاں کہاں سے بچیں گے، جہاں ہاتھ لگاتے ہیں شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کی داستانیں نکلتی ہیں، شہباز شریف کے بچوں کے جو بزنسز ہیں ان کو چلانے کیلئے سارا پیسہ ٹی ٹیوں سے نکالا جاتا ہے، چوہدری شوگر ملز کی تفتیش ہونا باقی ہے۔ مشیر برائے احتساب نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت کے دوران ایک طرف شہباز شریف گرین زون ڈیکلیئر قرار دیتے تھے اور دوسری جانب مریم نواز نے وہاں پر ہزاروں ایکڑ زمین کی خریداری کی، مریم نواز مس یوز آف اتھارٹی کی بینیفشری رہی ہیں، انہیں اپنی بدعنوانیوں کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں قیادت کی جنگ ہے، شہباز شریف جب لیڈ لے رہے ہوتے ہیں تو مریم نواز آ کر رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں، کوئی نہ کوئی نیا بیانیہ کھڑا کر کے شہباز شریف کو یہ یاد کراتی ہیں کہ وہ بھی لیڈرشپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت احتساب سے بچنے کیلئے ہمیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہے کہ کل آپ کی بھی باری آنی ہے، بدعنوان عناصر کا آپس میں معاہدہ ہو سکتا ہے لیکن حکومت انہیں رعایت دے گی اور نہ ہی احتساب سے پیچھے ہٹے گی۔مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.