سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا پی آئی اے کی سرکاری فیس بک پیج پر لائیو سیشن
بدھ 30 ستمبر 2020 04:11
(جاری ہے)
متعدد شہریوں کے اقامہ کی میعاد ختم ہونے سے قبل سعودی عرب کے ٹکٹوں کے چلنے والے معاملات اور یورپ اور برطانیہ کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے نے پروازوں کے آغاز کے بعد ہی سعودی حکام سے اضافی پروازوں کے لئے درخواست دی اور ابتدائی مشکلات کے باوجود اور حکومتی کوششوں کے بعد آج تک 91 پروازیں چلانے میں کامیاب رہا، پاکستان میں سعودی عرب 26,000مہمانوں کو پہنچے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ دباؤ دور کرنے کے لئے ویزا کی توسیع کو بڑھانے کے لئے سفارتی چینلز کے ذریعے سعودی حکومت سے بات کر رہے ہیں۔ پابندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ابھی آئی اے ٹی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ ہوا ہے جس کے بعد اجتماعی طور پر ہم ریگولیٹر کے ساتھ مل کر معطلی ختم کرنے کے لئے یورپی اتھارٹی سے رجوع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء پی آئی اے متبادل علاقوں کے ذریعہ چارٹر اور کوڈ شیئر کے ذریعہ ان مقامات تک اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے کوویڈ وبائی مرض کے بارے میں بھی اظہار کیا او ر کہا کہ متعدد ایئرلائنز پر اس کے منفی اثرات آئے ۔ پی آئی اے نے، دوسری تمام ائیرلائنز کے برعکس ابھی تک اپنے وسائل سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے او ر حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی بیل آوٹ پیکیج حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پی آئی اے وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے جلد پروازیں شروع کررہا ہے جس سے ان علاقوں میں پاکستانی طلبا کی رسائی بہت آسان ہو جائے گی۔ سیشن کے اختتام پر، سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ آگے بہت سارے چیلنجز ہیں اور پاکستانیوں کی حمایت سے ان پر قابو پا کے جلد پی آئی اے کو قوم کا وقار بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.