نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری نے سنٹرل پنجاب کو فتح سے ہمکنارکردیا
نوجوان کرکٹر نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد ٹی ٹونٹی ڈیبیو پر بھی سنچری داغ کر اپنی دھاک بٹھادی
جمعرات 1 اکتوبر 2020 11:20
اننگز کی پہلی تین گیندوں پر سنٹرل پنجاب کی ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے باوجود ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ میدان میں آتے ہی پراعتماد انداز سے بیٹنگ کرنے والے عبداللہ شفیق نے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 145 رنز جوڑ کر سنٹرل پنجاب کی میچ میں گرفت مضبوط کردی۔
(جاری ہے)
کامران اکمل 41 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 75 رنز بناکرپویلین واپس لوٹ گئے تاہم عبداللہ شفیق نے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ وکٹ کے چاروں اطراف لمبے شاٹس کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور4 چھکوں کی بدولت 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کپتان سعد نسیم 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سنٹرل پنجا ب نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب کے عامریامین نے 2 اور حسین طلعت نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر ذیشان اشرف 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد شان مسعود اور صہیب مقصود کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دونوں کھلاڑی 51، 51 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے تو سدرن پنجاب کا کوئی اور بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ حسین طلعت کے 34 رنز کی مدد سے سدرن پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
سنٹرل پنجاب کے صہیب اللہ نے 3، عثمان قادر نے 2جبکہ بلال آصف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بیس سالہ عبداللہ شفیق نے کہا کہ وہ اپنے ڈیبیو ٹی ٹونٹی میچ میں سنچری کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی اگر آپ کی کسی اننگز سے ٹیم جیت جائے تو اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول میں آنے سے قبل ان کے ذہن میں یہ سوال تھے کہ نا جانیسب کیسا ہوگا مگرملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے جاری ہیں اور خو ش قسمتی سے یہاں کنڈیشنز بھی بیٹسمین کے لیے موزوں ہیں۔
دونوں ٹیمیں 13 اکتوبر کو ایک بار پھر راولپنڈی کے میدان میں مدمقابل آئیں گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.