ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوہاٹ کاایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ابراہیم خان کے ہمراہ کوہاٹ کے مختلف فلور ملز کا دورہ

جمعرات 1 اکتوبر 2020 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوہاٹ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ابراہیم خان کے ہمراہ کوہاٹ کے مختلف فلور ملز کا دورہ کر کے سبسیڈائزڈ گندم اور آٹا کا معائنہ کیا اور تمام ریکارڈ چیک کیا۔اسی طرح انہوں نے سرکاری آٹا کی کوالٹی کے خلاف شکایات کا بھی جائزہ لیا۔مذکورہ ملز سے آٹا کے نمونے حاصل کر کے فوڈ لیب کو ارسال کئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ آنے کے بعد اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ درایں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری کوہاٹ محمد اقبال نے جمعرات کے روز گرائمر سکول ایند مونٹیسوری جونیئر سیکشن کے خلاف شکایات کی تحقیقات کیلئے اس ادارے کا دورہ کیا۔تاہم فیس رعایت کے بارے میں موصولہ اطلاعات غلط تھیں اور سکول انتظامیہ پالیسی کے تحت دس تا بیس فیصد رعایت دے رہی ہے۔اس مو قع پرکرونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی تسلی بخش پایا گیا۔سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ تمام ایس اس پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :