8اکتوبر2005کے ہولناک زلزلہ کی 15ویں برسی کے موقع پر بالاکوٹ میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام

جمعرات 8 اکتوبر 2020 17:45

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) : 8اکتوبر2005کے ہولناک زلزلہ کی 15ویں برسی کے موقع پر بالاکوٹ میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔صبح 8 بجکر 52 منٹ پر گورنمنٹ ہائی سکول بالاکوٹ میں شہدائے زلزلہ کی اجتماعی قبروں اور یادگار پر فاتحہ خوانی جبکہ سکول کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اہلیان بالاکوٹ سمیت سابق ممبران بلدیات،انجمن تاجران بالاکوٹ کے نمائندوں،زلزلہ سے متاثرہ افراد سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد موجود تھے۔

دعائیہ تقریب کے بعد ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی بالاکوٹ کاغان روڈ سے گزرتی ہوئی ایوب پل بالاکوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔بالاکوٹ میں نوجوانوں نے روڈ بند کر کے اپنے حق کیلئے مظاہرہ کیا اور شاہراہ کاغان ایوب پل سے کئی گھٹنے تک بند رہا۔

متعلقہ عنوان :