شاہد آفریدی نے عمران خان کے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
کھلاڑیوں کو بیروزگار ہرگز نہیں ہونا چاہیئے، سابق کپتان
اتوار 11 اکتوبر 2020 19:50
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فائونڈیشن نی7 ویں قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چمپئن شپ 2020 کے انعقاد کے لئے پاکستان ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
اس موقع پر پی ڈی سی اے نے شاہد آفریدی کو ایسوسی ایشن کا اعزازی چیئرمین بھی مقرر کیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اعلان کیا کہ وہ ڈس ایبلڈ کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈس ایبلڈ کرکٹ کو پروفیشنل انداز میں چلانے کی ضرورت ہے تا کہ کھلاڑیوں کو پروموٹ کیا جاسکے۔ یہ اقدام قومی سطح پر معذور افراد کی حوصلہ افزائی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔2014 سے شاہد آفریدی فائونڈیشن پاکستان کے پسماندہ طبقوں کوامداد اورریلیف فراہم کر رہا ہے۔ شاہد آفریدی اپنی فائونڈیشن کے ذریعے معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد کرنے کے لئے کافی سرگرم عمل ہیں۔تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ موجودہ دور میں کرکٹ کافی تیز ہو گئی ہے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹین فارمیٹ بھی سامنے آچکا لیکن وکٹوں کے معیار میں کوئی بہتری نہیں آسکی کہ بالرز کو بھی تھوڑی سی مدد مل سکے۔سابق آل رائونڈر نے کہا کہ ملتان کے بعد راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں فاسٹ بالرز کو مشکلات کا سامنا ہے جو وکٹوں سے مدد نہ ملنے کے باوجود بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بہتر یہی ہوگا کہ ملکی وکٹیں تھوڑی سی بانسی اور سیمنگ ہوں تو بالرز کو بھی مدد مل جائے اور بیٹسمینوں کو بھی اپنی اہلیت کا اندازہ ہو سکے۔قومی کرکٹرز کی فٹنس کے متعلق شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پلیئرز کو آف سیزن میں بھی اپنی فٹنس کا پوری طرح خیال رکھنا چاہئے کیونکہ پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے ساتھ تمام تر الزام خراب فٹنس پر ڈال دیا جاتا ہے حالانکہ کسی بھی سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ میں فٹنس کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.