غزہ میں کرونا کے مزید 110 مریضوں کی تصدیق

گذشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 95 مریض صحت یاب ہوئے،وزارت صحت

جمعرات 15 اکتوبر 2020 14:06

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 110 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1695 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 110 افراد کی رپورٹس مثبت آئیں۔وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 95 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2522 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 4285 ہے۔ 1737 ایکٹیو کیسز ہیں جب کہ 26 مریض وفات پا گئے

متعلقہ عنوان :