ْسوئی سدر ن گیس کمپنی کوئٹہ کی کاروائی جعلی سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ ایک گیس چور گرفتار

جمعرات 15 اکتوبر 2020 15:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) سوئی سدر ن گیس کمپنی کوئٹہ کی کاروائی جعلی سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ ایک گیس چور گرفتار ۔سوئی سدر ن گیس کمپنی بلوچستان کے ریجنل منیجر مد نی صدیقی مطابق سوئی سدرن کمپنی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزم محمد جان جعلی سی این جی اسٹیشن چلا رہا تھاملزم جان محمد گھر میں 4 عدد ممنوع کمپریسر لگا کر سروس لائن سے گیس چوری کر کے کمرشل بنیادوں پر گاڑیوں میں گیس فروخت کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی پولس نے ملزم جان محمد ولد احمد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والے کمپریسر پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزم کے خلاف گیس چوری کی ایف آئی آر درج کرکہ مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور متصل علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی ایک وجہ چوری اور غیر قانونی کمپریسر کا استعمال ہے عوام گیس چوری کی اطلاع سوئی گیس کو فراہم کرکے گیس چوری کی روک تھام میں معاونت کریں شکریہ