انٹر بینک میں ڈالر کی قدر163روپے کی ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 22:58

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر163روپے کی ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر163روپے کی ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میںڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.20روپے سے گھٹ کر162.70روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سی163.30روپے سے گھٹ کر163روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.30روپے سے گھٹ کر192.90روپے اور قیمت فروخت163.60روپے سے گھٹ کر163.20روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 1.50روپے کی کمی سی190.50روپے سے گھٹ کر189روپے اور قیمت فروخت192روپے سے گھٹ کر191روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی210.50روپے سے گھٹ کر209روپے اور قیمت فروخت212.50روپے سے گھٹ کر211روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :