ننکانہ صاحب،سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 16 اکتوبر 2020 22:38

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ننکانہ صاحب کے علاقہ بچیکی میں سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی کی کوشش، پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، بااثر ملزم نے مدعی مقدمہ کو پیروی سے روکنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، متاثرہ خاندان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچیکی کے محلہ ادریس ٹان کی رہائشی آسیہ بی بی بتایا کہ اس کی شادی کچھ ماہ قبل اپنے حقیقی ماموں اکرم کے بیٹے محمد بوٹا کے ساتھ ہوئی جو محنت مزدوری کے سلسلہ میں فیصل آباد رہتا ہے، آسیہ بی بی نے الزام لگایا کہ اس کے سسر نے تین چار مرتبہ رات کو اسے زبردستی اندر کمرے میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے شور مچا دیا اور اپنی عزت بچائی، آسیہ بی بی کی تحریری درخواست پرپولیس تھانہ بڑا گھر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتارکر لیا، مقدمہ کے تفشیشی انجم رضوان چیمہ کے مطابق کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے،یمتاثرہ لڑکی آسیہ بی بی نے اپنی والدہ کے ہمراہ بتایا کہ محمد اکرم اس سے قبل بھی ایسی حرکتیں کر چکا ہے مگر اس کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم اور اس کی پشت پناہی کرنے والے باثر افراد انہیں مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔