جسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نیوزی لینڈ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 18:25

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں سادہ اکثریت سے زائد سیٹیں حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

نیوزی کی 120 رکنی پارلیمنٹ پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے،اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ لیبر پارٹی نے حاصل کیے جو پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں بنتی ہیں،نیشنل پارٹی نے 35 نشستیں جیتیں جب کہ اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر 10 نشستیں جیتیں،نیوزی لینڈ میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔