غزہ میں کرونا کے مزید 86 کیسز کی تصدیق

غزہ کی پٹی میں رواں سال مارچ کے بعد اب تک 2737 فلسطینی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں،وزارت صحت

اتوار 18 اکتوبر 2020 14:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 86 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد رواں سال مارچ میں پھیلنے والے کرونا کیسز کی تعداد 2737 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 1836 مشتبہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 86 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں رواں سال مارچ کے بعد اب تک 2737 فلسطینی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں سال مارچ کے بعد اب تک متاثر ہونے والے مریضوں میں سے 26 انتقال کرگئے جب کہ ایکٹیو کیس کی تعداد 1763 ہے۔

متعلقہ عنوان :